تلنگانہ

امبیڈکر بھون کی تعمیر کے لیے اقدامات کئے جائیں گے: وزیر جگدیش ریڈی

تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ یادادری بھونگیر ضلع مستقرمیں امبیڈکر بھون کی تعمیر کے اقدامات کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بجلی جگدیش ریڈی نے کہا ہے کہ یادادری بھونگیر ضلع مستقرمیں امبیڈکر بھون کی تعمیر کے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
تلنگانہ آئیکون ایوارڈز کا دوسرا ایڈیشن متنوع شعبوں میں ٹریل بلزرز کی نمایاں کامیابیوں کا جشن
ضلع وقارآباد: ڈی ایس سی میں دونوں بہنوں نے حاصل کی سرکاری ملازمت
نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے: صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کا مطالبہ
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت

بھونگیر بار اسوسی ایشن کے صدر این انجیا کی قیادت میں وکلاء کے ایک وفدنے وزیر جگدیش ریڈی سے ملاقات کی اور امبیڈکر بھون کی تعمیر کے کے سلسلہ میں نمائندگی کی۔

اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ بابائے دستور ہند باباصاحب امبیڈکر کے نام سے بھون کی تعمیر کے لیے منظور شدہ دو کروڑ کے فنڈس میں سے تعمیر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقیہ 40 لاکھ روپئے کے ساتھ ضروری فنڈس کی منظوری دی جائے گی اور امبیڈکر بھون کی عمارت کو مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست امبیڈکر کے ذریعہ وضع کردہ آرٹیکل 3 کے ذریعہ ہی ممکن ہوپائی ہے۔