تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر کا دورہ نرمل، بی جے پی لیڈرس زیر حراست

پولیس نے سابق رکن اسمبلی مہیشورریڈی کو گھر پر نظربند کردیا۔انہوں نے گھر پرنظربندی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انارکی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دورہ ضلع نرمل کے موقع پرپولیس نے بی جے پی کے لیڈروں اورکارکنوں کو احتیاطی طورپرحراست میں لے لیا۔وزیراعلی کے دورہ کے موقع پر امکانی احتجاج کے پیش نظر ان کو حراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ خبریں
کسانوں نے بی جے پی قائدین کے پتلے نذرآتش کئے
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
تلنگانہ: ائمہ و موذنین کے لیے سبسڈی لون کی درخواست، مولانا خیر الدین صوفی کا مطالبہ
شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ماحول کی حفاظت اسلامی فریضہ: مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا

پولیس نے سابق رکن اسمبلی مہیشورریڈی کو گھر پر نظربند کردیا۔انہوں نے گھر پرنظربندی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں انارکی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے دورہ کے موقع پر اپوزیشن کے لیڈروں اورکارکنوں کو حراست میں لینا بالکل مناسب نہیں ہے۔

بی جے پی لیڈروں موہن راو پٹیل، رمادیوی،راماراو پٹیل اور دیگر کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔پولیس نے بی جے پی کے ضلعی لیڈروں اورکارکنوں کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔