حیدرآباد

کے سی آر کو مقننہ کے سر مائی سیشن میں شرکت کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا مشورہ

ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کو تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی مدعو کیا جائے گا جو 9 دسمبر کوسکریٹریٹ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزراء بنڈی سنجے اور کشن ریڈی، ایم آئی ایم، سی پی آئی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے کہا کہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی خالی نشست، ریاست کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ پچھلے دس سالوں میں ریاست میں حکمران اور اپوزیشن جماعتیں ہندوستان اور پاکستان کی طرح لڑنے والے دشمن کے دھڑوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد

انہوں نے کے سی آر پر زور دیا کہ وہ قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں شرکت کریں اور حکومت سے مختلف موضوعات پر سوال کریں۔ انہوں نے تجویز دی کہ عوام کے مسائل ایوان میں زیر بحث آنے چاہیے۔

چیف منسٹر  نے مشورہ دیا کہ کے سی آر کو سابق چیف منسٹر اور مرکزی وزیر کے طور پر اپنی ذہانت اور تجربہ کا استعمال کرتے ہوئے حکومت کو مشورے اور تجاویز دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر عمر اور تجربہ میں بڑے ہیں، اور وہ اپنی سینارٹی کو برقرار رکھیں اور اپنے بچوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھائیں۔

 ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر کو تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب میں بھی مدعو کیا جائے گا جو 9 دسمبر کوسکریٹریٹ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزراء بنڈی سنجے اور کشن ریڈی، ایم آئی ایم، سی پی آئی اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کے سی آر سے کہا کہ وہ وقت دیں تاکہ انہیں باضابطہ طور پر دعوت نامہ دیا جائے۔  چیف منسٹر نے کہا کہ کے سی آر کو اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اس فیسٹیول میں آکر اپنا قد برقرار رکھنا چاہئے۔ 7، 8 اور 9 دسمبر کو سکریٹریٹ کے احاطہ، نیکلس روڈ اور ٹینک بند علاقوں میں حکومت تلنگانہ کے ایک سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں تقریبات شاندار پیمانے پر منعقد کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ثقافت کو منانے کیلئے منعقد کیے جا رہے ان  پروگرامس میں، پیسٹریز  اور خواتین کے گروپس کے اسٹالس ہوں گے۔ چیف منسٹر نے عوام سے ان تہواروں میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔