حیدرآباد
چیف منسٹرریونت ریڈی نے پی وی سندھو کوشادی کی دی مبارکباد
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ شٹلر، جس نے 2016 کے ریو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ اور ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، اتوار کو ادے پور میں تاجروینکٹا دتا سائی سے شادی کی
حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کل شب حیدرآباد میں بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کی شادی کے استقبالیہ کی تقریب میں شرکت کی۔ ریڈی نے اس موقع پر نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ شٹلر، جس نے 2016 کے ریو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ اور ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، اتوار کو ادے پور میں تاجروینکٹا دتا سائی سے شادی کی۔شادی میں قریبی ارکان خاندان اور دوستوں نے شرکت کی۔