تلنگانہ

تلنگانہ کے نئے صدر اور کابینہ میں توسیع کو حتمی شکل دینے کی تیاری

تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی چہارشنبہ کے روز دہلی روانہ ہوگئے جہاں وہ کانگریس کی مرکزی قیادت کے ساتھ صدر پردیش کانگریس تلنگانہ کے نئے صدر اور ریاست کابینہ میں توسیع کو حتمی شکل دینے کی تیاری کریں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی چہارشنبہ کے روز دہلی روانہ ہوگئے جہاں وہ کانگریس کی مرکزی قیادت کے ساتھ صدر پردیش کانگریس تلنگانہ کے نئے صدر اور ریاست کابینہ میں توسیع کو حتمی شکل دینے کی تیاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں
ٹی پی سی سی کے نئے صدر کا انتخاب ہائی کمان کرے گی
چیف منسٹر نے الوال میں ایلی ویٹیڈ کار یڈور پروجیکٹ کا سنگ بنیادرکھا
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا

چیف منسٹر ریونت ریڈی‘ دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ کھرگے‘ ٹی پی سی سی کے نئے صدر کے نام کو آخری شکل دیں گے۔

پردیش کانگریس تلنگانہ کے کارگزار صدر بی مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کے ایک دن بعد ریونت ریڈی آج دہلی روانہ ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ گوڑ‘ صدر پردیش کانگریس کے عہدہ کی دوڑ میں سب سے آگے دکھائی دے رہے ہیں‘ ملکارجن کھرگے اور چیف منسٹر ریونت ریڈی کی بات چیت کے دوران ڈاکٹر کیشو راؤ کی کانگریس میں رسماًشمولیت کا امکان ہے۔

ڈاکٹر کیشو راؤ نے اپنی بیٹی و میئر جی ایچ ایم سی وجئے لکشمی گدوال کے ساتھ بی آر ایس سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ کئی ہفتوں کے درمیان چیف منسٹر کا یہ دوسرا دورہ دہلی ہے۔ گزشتہ ہفتہ وہ دہلی میں تین دنوں تک مقیم تھے جہاں چیف منسٹر نے ریاست تلنگانہ کے مختلف مسائل پر پارٹی کی مرکزی قیادت اور چند مرکزی وزراء سے بات چیت کی تھی۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی بحیثیت صدر ٹی پی سی سی کی میعاد رواں ماہ ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے پہلے ہی پارٹی ہائی کمان سے خواہش کی ہے کہ پردیش کانگریس کانیا صدر مقرر کرے تاکہ وہ حکمرانی پر بھرپور توجہ دے سکیں۔

ریاست میں پارٹی کو مستحکم بنانے کے لئے کانگریس ہائی کمان‘ ہمہ وقتی (فل ٹائم) ٹی پی سی سی صدر چاہتی ہے۔گزشتہ سال نومبر میں منعقدہ اسمبلی الیکشن میں کامیابی کے بعد ریونت ریڈی کو پارلیمانی انتخابات تک صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ پر برقرار رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

طویل انتظار کے بعد ریاست کابینہ میں بھی توسیع کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی‘ پارٹی قیادت سے 4 سے 5 ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کے مسئلہ پر مشاورت کررہے ہیں۔ کابینہ میں جگہ پانے کے لئے جی وویک اور ان کے بھائی جی ونود مضبوط دعویداروں میں شامل ہیں۔

چیف منسٹر‘ ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کے بھائی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کو کابینہ میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘ دوسری جانب پارٹی کے سینئر قائد پی سدرشن ریڈی بھی کابینہ میں جگہ پانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

a3w
a3w