کرناٹک
ٹرینڈنگ

بھگوا لو ٹراپ:عائشہ بجرنگ دل کارکن سے شادی کرکے اکشتا بن گئی

بجرنگ دل کارکن پرشانت بھنڈاری نے مقامی لڑکی عائشہ سے شادی کرلی۔ دونوں ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں اور گزشتہ 3 سال سے ریلیشن شپ میں تھے۔

دکشن کنڑا(کرناٹک): کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑا میں ہندوتوا کارکنوں نے جمعہ کے دن ایک مسلم عورت کی بجرنگ دل کارکن سے شادی کا جشن منایا۔ سورتکل ٹاؤن کے ہندوتوا کارکنوں نے سوشل میڈیا پر میسیج پوسٹ کیا کہ عائشہ‘ اکشتا بن گئی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جوڑے کی تصویر بھی شیئر کی جو ہندو روایتی لباس میں دکھائی دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہوئے جوڑوں کی شادی
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک

 فرقہ وارانہ لحاظ سے حساس علاقہ میں اس واقعہ سے تنازعہ پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔ خبر ہے کہ بجرنگ دل کارکن پرشانت بھنڈاری نے مقامی لڑکی عائشہ سے شادی کرلی۔ دونوں ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں اور گزشتہ 3 سال سے ریلیشن شپ میں تھے۔

 30 نومبر کو پرشانت نے عائشہ کی ماں سے شادی کی اجازت مانگی تھی۔ ماں نے کہا تھا کہ وہ اپنے دیگر ارکان ِ خاندان سے صلاح و مشورہ کرکے جواب دے گی۔ اسی شام جوڑا غائب ہوگیا جس کے بعد عائشہ کے ماں باپ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پرشانت ہسٹری شیٹر ہے جس کے خلاف سورتکل پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج ہے۔

a3w
a3w