حیدرآباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی کا دورہ کریں گے

حال ہی میں وزیراعلی نے دہلی کے دورہ کے دوران مختلف امور پر اعلی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ساتھ ہی بتایاجاتا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے نئے سربراہ کے مسئلہ پربھی ان کی بات چیت ہوگی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی کابینہ میں توسیع کی اطلاعات کے درمیان وزیراعلی ریونت ریڈی کی بدھ کو ایک مرتبہ پھر دہلی دورہ کی اطلاع ہے۔بتایاجاتا ہے کہ وہ قومی دارالحکومت میں پارٹی کے اعلی لیڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی کابینہ میں توسیع کے مسئلہ پر بات چیت اور منظوری حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی

حال ہی میں وزیراعلی نے دہلی کے دورہ کے دوران مختلف امور پر اعلی لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔ساتھ ہی بتایاجاتا ہے کہ ریاست میں کانگریس کے نئے سربراہ کے مسئلہ پربھی ان کی بات چیت ہوگی۔ریاستی کابینہ میں شمولیت کے کئی خواہشمند ہیں

۔کابینہ میں توسیع کے لئے حالیہ چند دنوں سے سرگرمیوں میں تیزی پیداکردی گئی ہے۔گذشتہ سال دسمبر میں ریاست میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد یہ کابینہ میں پہلی توسیع ہوگی۔

a3w
a3w