تلنگانہ

بیرونی ممالک کے دورہ کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی کی شہر آمد

دوبیرونی ممالک کے دورے کے اختتام کے بعد تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، جمعہ کے روز یہاں شہر حیدرآباد پہونچ گئے۔ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر پارٹی قائدین اور کیڈر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

حیدرآباد: دوبیرونی ممالک کے دورے کے اختتام کے بعد تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی، جمعہ کے روز یہاں شہر حیدرآباد پہونچ گئے۔ راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر پارٹی قائدین اور کیڈر نے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
ایرپورٹ پر 4 خواتین کے قبضہ سے 1.9 کروڑ مالیتی گولڈ پیسٹ ضبط
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
محبوب نگر: اقلیتی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے چار ماہہ مفت فاؤنڈیشن کورس کی آخری تاریخ میں توسیع
محبوب نگر: المدینہ کالج میں ایک اور انجینئرنگ کالج کا اضافہ، حکومت تلنگانہ کی منظوری

ریونت ریڈی کی زیر قیادت تلنگانہ رائزنگ وفد نے سوائزر لینڈ کے شہر ڈاؤس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے دوران تقریباً1.79 لاکھ کروڑ کے سرمایہ کاری کے20 سے زائد یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔

 یہ معاہدے زیادہ تر ڈیٹا سنٹرس کے قیام سے متعلق ہیں علاوہ ازیں ریاست میں اسٹوریج سہولتوں کے پروجیکٹ بھی اس میں شامل ہیں۔ دفتر چیف منسٹر کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اس سرمایہ کاری کی وجہ سے تقریباً50ہزار نوکریوں کی تخلیق کا امکان ہے۔

 ڈاؤس کے دورہ سے قبل چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت تلنگانہ وفد جس میں ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو بھی شامل تھے، نے سنگاپور کا دورہ کیا جہاں اس وفد نے ایشیاء کے جنوب مشرقی ملک(سنگاپور) کے وزیر خارجہ و یوین بالا کرشنن سے ملاقات کی تھی۔