تلنگانہ

وزیراعلی ریونت ریڈی کی جاناریڈی سے ملاقات، سیاسی حلقوں میں موضوع بحث

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کانگریس کے سینئرلیڈر جاناریڈی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جاناریڈی سے ان کی یہ پہلی خیرسگالی ملاقات تھی۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے تلنگانہ کانگریس کے سینئرلیڈر جاناریڈی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔وزیراعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جاناریڈی سے ان کی یہ پہلی خیرسگالی ملاقات تھی۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اس موقع پر جاناریڈی نے ان کو شال اڑھائی اور ان سے نیک تمناوں کااظہارکیا۔اس مرتبہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں جاناریڈی نے مقابلہ نہیں کیا بلکہ ان کے فرزند نے ناگرجناساگر اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

وزیراعلی کی جاناریڈی سے ملاقات سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ریونت ریڈی نے اپنی کابینہ نے 11ارکان کو شامل کیاہے اور کابینہ میں مزید 6عہدے خالی ہیں۔

وزیراعلی نے داخلہ کا قلمدان کسی کو الاٹ نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے یہ قلمدان خود اپنے پاس رکھا ہے۔متحدہ نلگنڈہ ضلع سے ریونت ریڈی نے دو لیڈروں اتم کمارریڈی اورکومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو اپنی کابینہ میں جگہ دی ہے۔

اس بات کی بھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ریونت ریڈی، جاناریڈی کو کونسل کا رکن بناتے ہوئے اپنی کابینہ میں جگہ دیں گے۔