حیدرآباد

وزیراعظم مودی سے چیف منسٹرریونت ریڈی کا گہرالگاؤ:شراون

ڈاکٹرشراون نے آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے قومی قائدین سونیاگاندھی اورملکارجن کھرگے سے درخواست کی کہ وہ اپوزیشن جماعت کے قائد کو کس طرح مخاطب کرنا چاہئے اس بارے میں ریونت کوبتائیں۔

 حیدرآباد: بی آر ایس قائد ڈاکٹر شراون نے وزیراعظم نریندرمودی اور چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے درمیان گہرارشتہ ہونے کاالزام عائد کیا۔ اس لئے چیف منسٹر نے عادل آباد میں وزیراعظم نریندرمودی کو بڑا بھائی قرار دیاتھا۔ چیف منسٹر کے اس بیان سے ظاہر ہوتاہے کہ ریونت ریڈی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو جتاناچاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
خواتین کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعظم لب کشائی پر مجبور :اسد اویسی
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

 ڈاکٹرشراون نے آج اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس کے قومی قائدین سونیاگاندھی اورملکارجن کھرگے سے درخواست کی کہ وہ اپوزیشن جماعت کے قائد کو کس طرح مخاطب کرنا چاہئے  اس بارے میں ریونت کوبتائیں۔

انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی اورکانگریس کے دیگر قائدین گجرات ماڈل کو جھوٹا قراردے رہے ہیں اس کے برخلاف ریونت ریڈی تلنگانہ کوگجرات کی طرح ترقی دیناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کانگریس پارٹی کے اصولوں اور سیکولرنظریات کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریونت ریڈی گذشتہ تین ماہ کے دوران30ہزار بیروزگار نوجوانوں کو روزگاردینے کا جوبیان دے رہے ہیں وہ حقائق پرمبنی نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ حکومت میڈی گڈہ کے 3 ستونوں کی تعمیر و مرمت پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔