تلنگانہ

دن کے 18گھنٹے کام کرنے چیف منسٹر کا دعویٰ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ دن کے 24 کے منجملہ 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے طول وعرض میں برسر خدمات ملازمین کا چھوٹا سے چھوٹا مسئلہ ان کی توجہ میں ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ دن کے 24 کے منجملہ 18 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ ریاست کے طول وعرض میں برسر خدمات ملازمین کا چھوٹا سے چھوٹا مسئلہ ان کی توجہ میں ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سرینواس یادو ترقیاتی کاموں میں بری طرح ناکام: ڈاکٹر کوٹا نیلیما کا الزام
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
کانگریس کا مقصد خود کو خواتین کی انجمنوں کو مضبوط بنانا ہے

انہوں نے کہا کہ ان کی کابینہ ہمیشہ عوام کی خدمات اور مسائل حل کرنے کیلئے دستیاب ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کی توجہ میں آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے ڈکٹیٹر کی طرح حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت کی تشکیل کے بعد2,75,891 کروڑ روپئے کا حقیقی بجٹ پیش کیا گیا۔

بجٹ حقائق کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ حقیقی اعداد و شمار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ریاست کے عوام کو اصل بجٹ سمجھنے کا موقع ملا ہے۔