حیدرآباد

مستعفی ڈی ایس پی نلنی کو بحال کرنے چیف منسٹر کی ہدایت

اگر نلنی کو دوبارہ خدمات انجام دینے کا جذبہ ہے تو ان کی خدمات سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔ ریڈی نے کہا کہ اگر نلنی کو محکمہ پولیس میں دوبارہ بحال کرنا مشکل ہے تو کسی دوسرے محکمہ میں ان کا تقرر کیا جانا چاہئے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کو تحریک تلنگانہ کے دوران ڈی ایس پی کے عہدہ سے مستعفی نلنی کی خدمات بحال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں سے جاننا چاہا کہ نلنی کی خدمات کو بحال کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
پورنا چندر راؤ کے بعد اے سی بی ادارہ عملاً مفلوج!
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

اگر نلنی کو دوبارہ خدمات انجام دینے کا جذبہ ہے تو ان کی خدمات سے استفادہ کیا جانا چاہئے۔ ریڈی نے کہا کہ اگر نلنی کو محکمہ پولیس میں دوبارہ بحال کرنا مشکل ہے تو کسی دوسرے محکمہ میں ان کا تقرر کیا جانا چاہئے۔

چیف منسٹر نے کہا کہ علیحدہ ریاست تلنگانہ کے خاطر اپنے عہدہ اور روزگار کو قربان کردینے والی نلنی کو دوبارہ بحال کرنے میں کیا اعتراض ہے؟۔ جب ریاست کے خاطر قربانی دینے والے قائدین کو عہدے حاصل ہوسکتے ہیں تو نلنی کے ساتھ ناانصافی کیوں ہورہی ہے؟۔ اگر نلنی ملازمت کرنے کیلئے تیار ہیں تو انہیں ملازمت فراہم کی جانی چاہئے۔