آندھراپردیش
ٹرینڈنگ

ماں کی یاد اورغم، ملاقات کیلئے8 سالہ لڑکی جیل کے دروازہ پر پہنچ گئی،جذباتی منظر(ویڈیو وائرل)

یہ لڑکی جیل کی گیٹ کے قریب امی امی کہہ کر پکارتی جارہی تھی اورروتی جارہی تھی۔وہ اپنی ماں سے ملنے کے لئے کافی بے چین نظرآرہی تھی۔اس کی ماں چوری کے ایک معاملہ میں پکڑی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کو ریمانڈ کردیاتھا۔

حیدرآباد:جیل میں محروس ماں سے ملاقات کیلئے ایک 8سالہ روتی ہوئی لڑکی کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق کرنول رورل تحصیلدار کے دفتر کے احاطہ میں واقع ڈسٹرکٹ سب جیل کی مین گیٹ پر یہ لڑکی پہنچی جو اس بات سے بے خبر تھی کہ اس کی ماں کو کیوں جیل میں رکھاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
جیل سے ہیمنت سورین کا پیام
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان

یہ لڑکی جیل کی گیٹ کے قریب امی امی کہہ کر پکارتی جارہی تھی اورروتی جارہی تھی۔وہ اپنی ماں سے ملنے کے لئے کافی بے چین نظرآرہی تھی۔اس کی ماں چوری کے ایک معاملہ میں پکڑی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کو ریمانڈ کردیاتھا۔

سے مہیلا سب جیل میں رکھاگیا۔یہ لڑکی نہیں جانتی کہ اس کی ماں نے کیا جرم کیا ہے۔صرف ماں سے دوری کا غم اس کو ستارہا تھا۔اسی لئے وہ ملاقات کے لئے جیل پہنچ گئی تاہم ماں اوربیٹی کے رشتہ میں جیل کی دیوار حائل ہوگئی۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اس جذباتی منظر کو دیکھنے والوں کی آنکھوں میں آنسو تھے۔یہ لڑکی امی امی کہہ کرپکاررہی تھی۔ماں کی جدائی اور درد نے اس لڑکی کو جیل تک جانے کیلئے مجبور کیا۔مقامی افراد کی درخواست پر جیل حکام نے ماں کو جیل سے طلب کرتے ہوئے بیٹی سے ملادیا۔بعد ازاں لڑکی کو گھر بھیج دیاگیا۔

a3w
a3w