تلنگانہ

تلنگانہ کے نئے سرکاری نشان پر وزیراعلی کا آرٹسٹ سے تبادلہ خیال

وزیراعلی تلنگانہ سے آج آرٹسٹ آرراجیش نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ا س ملاقات میں ریاست کے نئے سرکاری نشان پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ سے آج آرٹسٹ آرراجیش نے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ا س ملاقات میں ریاست کے نئے سرکاری نشان پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر پر کذب بیانی کے ٹی آر کا الزام
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ: ایک عبقری شخصیت
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
اشرف المدارس ہائی اسکول یاقوت پورہ میں شاندار سائنس نمائش کا انعقاد
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی

اس موقع پر ریونت ریڈی نے کئی نمونوں کامعائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے حتمی ماڈل پر کئی تجاویز پیش کیں۔

دوسری طرف سیاسی رہنماؤں اور دانشوروں نے ریاستی حکومت سے ریاست کے سرکاری نشان کو تبدیل نہ کرنے کی التجا کی۔

تلنگانہ کے مخفف ٹی ایس کو پہلے ہی حکومت نے ٹی جی کردیا ہے۔

ریاستی حکومت نے ٹی ایس کی جگہ ٹی جی نافذ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر، ادارے، ایجنسیاں، خود مختار ادارت، کارپوریشنس، ویب سائٹس، آن لائن پلیٹ فارم اور کوئی بھی دیگر سرکاری مواصلات بھی ٹی ایس کے بجائے ٹی جی تلنگانہ مخفف کے لئے کررہے ہیں۔