حیدرآباد

چیف منسٹر کی طبعیت ناسازوائرل بخارسے متاثر

ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کے ٹی آر نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے اور معمول کی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھرراؤ کی طبعیت نا سازہوگئی ہے۔ چیف منسٹر کے فرزند اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی  راما راؤ نے منگل کو سوشل میڈیا پلٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر گزشتہ  ایک ہفتہ سے وائرل بخار اور کھانسی میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس چیف منسٹر کا   گھر پر علاج کر رہے ہیں اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ کے ٹی آر نے ٹویٹ کیا کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائیں گے اور معمول کی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔