تلنگانہ

چیف منسٹر کے ہیلی کاپٹر میں دوبارہ خرابی

ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر ٹاؤن میں ہیلی کاپٹر ٹیک آف نہیں کرسکا جس کے سبب چیف منسٹر کے سی آر کو مجبوراً سڑک کے راستہ آصف آباد کیلئے روانہ ہونا پڑا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے ہیلی کاپٹر میں چہارشنبہ کے روز دوبارہ فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ تین دنوں کے اندر یہ دوسرا واقعہ ہے کہ چیف منسٹر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر میں فی خرابی پیدا ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
ٹاملناڈو میں راہول گاندھی کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی(ویڈیو)
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

 ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر ٹاؤن میں ہیلی کاپٹر ٹیک آف نہیں کرسکا جس کے سبب چیف منسٹر کے سی آر کو مجبوراً سڑک کے راستہ آصف آباد کیلئے روانہ ہونا پڑا۔ بی آر ایس سربراہ، انتخابی ریالیوں سے خطاب کے لئے ضلع کمرم بھیم آصف آباد پہونچے تھے۔

سرپور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کے سی آر، بذریعہ ہیلی کاپٹر آصف آباد روانہ ہونے والے تھے مگر چند فنی خرابی کے سبب ہیلی کاپٹر (کاغذ نگر سے) اڑان نہیں بھر سکا تاہم چیف منسٹر بذریعہ سڑک آصف آباد کیلئے روانہ ہوگئے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ کے سی آر، سڑک کے راستہ ہی بیلم پلی روانہ ہوگئے ہیں۔ پیر کے روز دوران پرواز چیف منسٹر کے ہیلی کاپٹر میں خرابی پیدا ہونے کے بعد پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کا رخ دوبارہ ایراویلی کے فام ہاوز کی طرف موڑ دیا جہاں اس نے ایمرجنسی لینڈنگ کی تاہم دوسرے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ چیف منسٹر، دیور کدرہ کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

a3w
a3w