حیدرآباد

چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کی پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے صدرنشین سے ملاقات

اس ملاقات کے دوران شانتی کماری نے صدرنشین کو ریاست کے پسماندہ طبقات اور کمزور طبقات کے لئے عمل کی جانے والی فلاحی اسکیمات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی چیف سکریٹری شانتی کماری اور ڈی جی پی انجنی کمار نے پسماندہ طبقات کے قومی کمیشن کے صدرنشین ہنس راج گنگارام آہیر سے حیدرآباد کے ہریتا پلازہ میں ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
نئے چیالنجس کا سامنا کرنے تیار رہیں: انجنی کمار
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
پہلے تبادلے پھر بعدمیں منسوخ، سیاسی دباؤیاسفارش پرڈی جی پی اورسٹی پولیس کمشنر احکام واپس لینے پر مجبور
جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

اس ملاقات کے دوران شانتی کماری نے صدرنشین کو ریاست کے پسماندہ طبقات اور کمزور طبقات کے لئے عمل کی جانے والی فلاحی اسکیمات کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

انہوں نے تلنگانہ میں اوبی سی طبقات کے لئے ریزرویشن اور ریزرویشن روسٹرپر عمل کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔راجیش کمارمشیر قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات بھی اس موقع پر موجود تھے۔