تلنگانہ

تلنگانہ کے اضلاع منچریال اور عادل آباد کے بیشتر حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری

تلنگانہ کے اضلاع منچریال اور عادل آباد کے بیشتر حصوں میں ہلکی تا اوسط بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع میں 61.3ملی میٹربارش درج کی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع منچریال اور عادل آباد کے بیشتر حصوں میں ہلکی تا اوسط بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع میں 61.3ملی میٹربارش درج کی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

لکشٹی پیٹ منڈل میں سب سے زیادہ 117 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ دندے پلی، حاجی پوراور کاسی پیٹ منڈلوں میں 100 ملی میٹربارش ہوئی۔

جنارم، بیلم پلی، تانڈور، کنے پلی، مندامری، منچریال اور جئے پور منڈلوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ضلع میں یکم جولائی سے 23جولائی تک 481 ملی میٹربارش درج کی گئی۔اس مسلسل بارش کے سبب کپاس اوردیگر کھڑی فصلوں کونقصان پہنچا۔

کسانوں نے محکمہ زراعت کے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ بارش کے سبب ان کی فصلوں کو ہوئے نقصانات کاتخمینہ تیار کرتے ہوئے ان کو معاوضہ فراہم کریں۔

بارش کے نتیجہ میں ویمن پلی اور جنارم منڈلوں کا رابطہ ٹوٹ گیا کیونکہ کلورٹس اور چھوٹے بریجس میں شگاف پڑگیا۔

ویمن پلی منڈل میں ایک حاملہ خاتون کونہر عبور کرنے پر مجبور ہوگئی تاکہ معائنہ کیلئے پرائمری ہیلت سنٹرتک پہنچاجاسکے۔

عادل آباد ضلع میں 32.6ملی میٹر بارش درج کی گئی۔گڑی ہتنور میں سب سے زیادہ 80 ملی میٹربارش ہوئی۔