شمالی بھارت

کمل ناتھ نے پنڈت دھیریندر شاستری سے ملاقات کی

مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے بھگوان بجرنگ بلی سے پرارتھنا کی کہ مدھیہ پردیش کا مستقبل محفوظ رہے۔

چھتر پور: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے پنڈت دھیریندر شاستری سے ملاقات کی، جو ان دنوں اپنے بیانات کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں
کمل ناتھ کے کئی وفادار ارکان اسمبلی دہلی پہنچ گئے
آزاد امیدواروں سے بات چیت کی ضرورت نہیں:کمل ناتھ
’ہماری دوستی فلم ”شعلے“ کے جئے اور ویرو کی طرح ہے‘

مسٹر کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں واقع باگیشور دھام پہنچے اور پنڈت شاستری سے ملاقات کی۔

اس کے بعد قریبی پنا ضلع میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ خود ہنومان کے بھکت ہیں، اس لیے وہ بھگوان بجرنگ بلی کو پرنام کرنے کے لیے باگیشور دھام گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنڈت شاستری سے بھی بھی ملاقات کی۔

مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے بھگوان بجرنگ بلی سے پرارتھنا کی کہ مدھیہ پردیش کا مستقبل محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھندواڑہ ضلع میں ریاست کا سب سے بڑا ہنومان مندر تعمیر کروایا ہے۔