حیدرآباد

تلنگانہ میں بارش کی صورتحال پرچیف سکریٹری شانتی کماری کا جائزہ اجلاس

شانتی کماری نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں بادل پھٹنے کے امکانات ہیں۔ ہر ضلع کلکٹر دفتر کے ساتھ ساتھ جی ایچ ایم سی اور ریاستی سکریٹریٹ میں کنٹرول روم کھولا جائے۔

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کے پیش نظر چیف سکریٹری شانتی کماری نے کلکٹرس کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کو روکنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
جشن آزادی تقاریب، نقائص سے پاک انتظامات کی ہدایت: چیف سکریٹری
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

 ریاست میں جاری شدید بارش کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے سلسلہ میں چیف سکریٹری نے کلکٹرس کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں بھی شدید بارش ہورہی ہے، کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں بادل پھٹنے کے امکانات ہیں۔ ہر ضلع کلکٹر دفتر کے ساتھ ساتھ جی ایچ ایم سی اور ریاستی سکریٹریٹ میں کنٹرول روم کھولا جائے۔ نچلے اور سیلابی علاقوں سے عوام کو باہر نکلنے سے روکنے کے لئے مناسب نگرانی کی جائے۔ خاص طور پر بالخصوص ندیوں کے قریب جن کا تیز بہاو ہے وہاں پر ایک عہدیدار کو تعینات کیا جائے۔

بارش کے پیش نظر اسکول کو تعطیل کا اعلان کرنے کا فیصلہ کلکٹرس پر چھوڑا گیا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو محفوظ طور پر بازآباکاری کیمپس منتقل کرنے منصوبہ بندی تیار کی جائے۔ چیف سکریٹری نے کہا کہ شدید بارش اور سیلاب کی صورتحال سے عوام کو میڈیا کے ذریعہ آگاہ رکھا جائے۔

دیہاتوں اور شہروں میں صاف پانی کے ذرائع جیسے تالابوں کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔ ساتھ ہی بیماریوں کی روک تھام، بلیچنگ پاوڈر کا چھڑکاو کیا جائے۔ طبی ٹیموں کو چوکنا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں حیدرآباد اور وجئے واڑہ میں ہیں، ضرورت پڑنے پر پیشگی اطلاع پر ان ٹیموں کو بھیجا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کلکٹرس کو ہدایت دی کہ اپنے متعلقہ ضلع میں پولیس، آبپاشی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور پنچایت راج کے علاوہ دیگر محکموں کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کام کریں۔ حیدرآباد میں مانسون ایمرجنسی ٹیموں کو چوکس کرنے کے ساتھ ساتھ مین ہولس کو کھلا رکھنے سے روکنے کے لئے نگرانی کی ہدایت دی گئی۔