مہاراشٹرا

امیت شاہ‘احمد شاہ ابدالی کی اولاد:ادھوٹھاکرے

درانی سلطنت کے بانی نے 1745تا 1767 ہندوستان پر 8مرتبہ حملے کئے تھے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ امیت شاہ یہاں احمدشاہ ابدالی کی طرح آتے رہتے ہیں، لیکن ہم یقینی بنائیں گے کہ بی جے پی یہاں دفن ہوجائے۔

پونے (مہاراشٹرا): شیوسینا (یو بی ٹی) صدر ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کے دن امیت شاہ کا تقابل 18ویں صدی کے افغان شاہ احمد شاہ ابدالی کی اولاد سے کیا۔ انہوں نے یہاں پارٹی میٹنگ سے خطاب میں بی جے پی پر تنقید تیز کردی۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی انہیں بالاصاحب ٹھاکرے کا فیک بیٹا اور شیوسینا (یوبی ٹی) کا ڈوپلیکیٹ صدر اور اورنگ زیب فین کلب کا صدر قرار دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں
مغل پورہ پولیس، امیت شاہ کے خلاف درج کیس سے دستبردار
امیدوار چیف منسٹری کا اعلان کریں، ہم تائید کریں گے: ادھو ٹھاکرے
بالاصاحب ٹھاکرے کا 27 ہزار ہیروں سے تیار کردہ پورٹریٹ
کیا ادھوٹھاکرے این ڈی اے میں شامل نہیں ہوں گے؟
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ

انہوں نے پوچھا کہ امیت شاہ کیا ہے؟۔ افغان احمد شاہ ابدالی کا ”ونشج“ ہے۔ میں اب سے انہیں اسی نام سے پکاروں گا۔کیا تمہیں مجھ پر میرے باپ پر یا ان کی قائم کردہ پارٹی پر انگلی اٹھاتے ہوئے شرم نہیں آتی؟ سابق چیف منسٹر، افغان فاتح احمد شاہ ابدالی (1720-1772)کا حوالہ دے رہے تھے۔

درانی سلطنت کے بانی نے 1745تا 1767 ہندوستان پر 8مرتبہ حملے کئے تھے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ امیت شاہ یہاں احمدشاہ ابدالی کی طرح آتے رہتے ہیں، لیکن ہم یقینی بنائیں گے کہ بی جے پی یہاں دفن ہوجائے۔

ادھو ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ شہنشاہ اورنگ زیب کا ماموں شائستہ خان داناآدمی تھا، جس نے 1666 میں شیواجی مہاراج کے ہاتھوں اپنے تین لڑاکے گنوانے کے بعد مہاراشٹرا کا پھر کبھی رخ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شائستہ خان کی کبھی واپسی نہیں ہوئی۔

اگر بعض لوگ اس جیسی دانائی دکھائیں تو وہ مہاراشٹرا کے عوام کے جوتے کھانے کے لئے بار بار مہاراشٹرا نہیں آئیں گے۔ ادھو ٹھاکرے نے سابق آر ایس ایس صدر بالاصاحب دیورس کے اس وقت کی وزیراعظم اندراگاندھی کو لکھے گئے مکتوب کے کچھ حصے پڑھ کر سنائے۔

اندراگاندھی نے ایمرجنسی (1975-77) کے دوران آر ایس ایس پر امتناع عائد کردیا تھا۔ دیورس نے لکھا تھا کہ آر ایس ایس خالص ثقافتی تنظیم ہے، جو اقلیتی مذاہب سے دشمنی کی تعلیم کبھی بھی نہیں دیتی۔ وہ کسی بھی فرقہ یا اس کی مقدس مذہبی کتابوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

 ادھو ٹھاکرے نے پوچھا کہ کیا یہی وجہ ہے کہ بی جے پی اب آر ایس ایس کو پسند نہیں کرتی۔ ہندوتوا موقف پر بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم چھترپتی شیواجی مہاراج کے سبھی کو ساتھ لے کر چلنے کے ہندوتوا پر عمل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی سے جڑی پارٹیوں پر نظر ڈالئے، چاہے وہ محبوبہ مفتی کی جماعت ہو، نتیش کمار یا چندرابابو نائیڈو کی، کیا یہ لوگ ہندوتوا پارٹیوں کے سربراہ ہیں؟۔

a3w
a3w