سوریا پیٹ میں سڑک حادثہ، 15 مزدور زخمی
اس حادثہ کے وقت جس میں گاڑی میں سوار 30مزدوروں میں سے 15زخمی ہوگئے کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔عینی شاہدین نے کہا کہ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آئے دلخراش سڑک حادثہ میں 15زرعی مزدور زخمی ہوگئے۔یہ خطرناک حادثہ ضلع کے مٹ پلی منڈل کے پیداووڈو میں پیش آیا۔
پولیس کے عہدیداروں جنہوں نے اس حادثہ کی تفصیلات بتائی کہا کہ تلنگانہ کے حضورآباد منڈل سے یہ مزدور، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے پلناڈوضلع کے مُتیالم پاڈڈو جارہے تھے کہ ڈی سی ایم وین کے ڈرائیور نے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے بچنے کی کوشش کے دوران اس کا توازن کھودیا اور یہ وین دوسری گاڑی سے بُری طرح ٹکراگئی۔
اس حادثہ کے وقت جس میں گاڑی میں سوار 30مزدوروں میں سے 15زخمی ہوگئے کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔عینی شاہدین نے کہا کہ حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہا تھا۔اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل سے امکانی ٹکر سے بچنے کے دوران وین کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی وہاں پہنچی پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔