دہلی

ملیکارجن کھڑگے‘ قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کے عہدہ سے مستعفی

سینئر قائدین پی چدمبرم اور ڈگ وجئے سنگھ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن بننے کی دوڑ میں آگے ہیں۔ کانگریس کی صدارت کے لئے اب مقابلہ ششی تھرور اور ملیکارجن کھڑگے کے درمیان ہے۔ کھڑگے‘ جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے دلت قائد ہیں۔

نئی دہلی: سینئر کانگریس قائد ملیکارجن کھڑگے نے قائد اپوزیشن راجیہ سبھا کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔ ایک دن قبل انہوں نے اے آئی سی سی صدارتی الیکشن لڑنے اپنے کاغذات ِ نامزدگی داخل کئے تھے۔

 80 سالہ قائد نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو جو استعفیٰ بھیجا وہ پارٹی کے اس موقف ایک شخص‘ ایک عہدہ کے مطابق ہے۔کانگریس نے اس اصول کا اعلان مئی میں اُدئے پور چنتن شیور میں کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھڑگے نے مکتوب ِ استعفیٰ کل رات بھیجا۔

 کہا جاتا ہے کہ سینئر قائدین پی چدمبرم اور ڈگ وجئے سنگھ راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن بننے کی دوڑ میں آگے ہیں۔ کانگریس کی صدارت کے لئے اب مقابلہ ششی تھرور اور ملیکارجن کھڑگے کے درمیان ہے۔ کھڑگے‘ جنوبی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے دلت قائد ہیں۔

انہوں نے کاغذات نامزدگی کے 14 سیٹس داخل کئے۔ ان کا نام تجویز کرنے والوں میں اشوک گہلوت‘ ڈگ وجئے سنگھ‘ اے کے انٹونی‘ امبیکا سونی‘ مکل واسنک اور گروپ 23 کے ارکان آنند شرما‘ بھوپیندر ہوڈا‘ پرتھوی راج چوان اور منیش تیواری شامل ہیں۔

a3w
a3w