دہلی

گیان واپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا پر روک نہیں

سپریم کورٹ نے پیر کے دن گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں ہندو پوجا پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ اس نے انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی کی درخواست پر کاشی وشواناتھ مندر کے ٹرسٹیوں سے جواب مانگا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن گیان واپی مسجد کے جنوبی تہہ خانہ میں ہندو پوجا پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ اس نے انجمن انتظامیہ مساجد وارانسی کی درخواست پر کاشی وشواناتھ مندر کے ٹرسٹیوں سے جواب مانگا۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی کامپلکس تہہ خانہ کی مرمت کی درخواست مسترد
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز

ملک کی سب سے بڑی عدالت نے حکم دیا کہ وارانسی کی گیان واپی مسجد میں مسلمان نماز ادا کرتے رہیں گے۔

جوں کا توں موقف برقرار رہے گا۔ عدالت‘ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف انجمن انتظامیہ مساجد کی نئی درخواست کی سماعت کررہی تھی۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے پجاری شیلندر کمار پاٹھک ویاس سے 30 اپریل تک جواب مانگا۔