تلنگانہ

سڑک حادثہ میں نوجوان لڑکی ہلاک

اس لڑکی کا تعلق آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے ہے جو حیدرآباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔اسی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر وہ بھدراچلم، بائیک پر روانہ ہوئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے جنگاوں ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان لڑکی ہلاک ہوگئی۔یہ حادثہ ضلع کے پالاکرتی ٹاون میں کل شب اُس وقت پیش آیا جب ٹپر لاری نے اس لڑکی کو ٹکر دیدی۔

اس لڑکی کا تعلق آندھراپردیش کے وجئے واڑہ سے ہے جو حیدرآباد میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔اسی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر وہ بھدراچلم، بائیک پر روانہ ہوئی۔

کام کی تکمیل کے بعد حیدرآباد کو واپسی کے دوران ان کی بائیک کو پیچھے سے ٹپر لاری نے ٹکر دید ی۔حادثہ اتنا خطرناک تھاکہ لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ بائیک چلانے والا نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔اس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔