کھیل
ٹرینڈنگ

پیرس اولمپکس میں میڈل جیتنے والی چینی خاتون جمناسٹر سوپ بیچنے لگی ( ویڈیو وائرل)

شہرت ملنے کے بعد جمناسٹر کا دماغ ساتویں آسمان پر نہیں پہنچایا اور وہ وطن واپس آنے کے بعد دوبارہ اپنے خاندان کے ریسٹورینٹ میں سوپ فروخت کرنے لگی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ژنہوا: حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں چین کیلئے چاندی کا تمغہ جیتنے والی جمانسٹر نے وطن واپسی کے بعد سوپ فروخت کرنا شروع کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے ہنان کے شہر ہینگیانگ کی رہائشی 18 سالہ جماسٹک گرل ژو کن نے حال ہی میں پیرس اولمپکس میں اپنے ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیت کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
چین کی بادشاہت کے ساتھ پیرس اولمپکس کا اختتام
آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: ویراٹ کوہلی
میربائی چانو بھی میڈل سے محروم، ہندوستانی اتھلیٹ کو ویٹ لفٹنگ مقابلہ میں شکست
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
نیرج چوپڑا کے گولڈ میڈل جیتنے پر لاکھوں لوگوں کو مفت ویزا کی پیشکش

شہرت ملنے کے بعد جمناسٹر کا دماغ ساتویں آسمان پر نہیں پہنچایا اور وہ وطن واپس آنے کے بعد دوبارہ اپنے خاندان کے ریسٹورینٹ میں سوپ فروخت کرنے لگی ہیں، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

اس ویڈیو میں ژو کن کو اولمپک یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا اور سوپ پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ان کی اس ادا نے صارفین کو بہت متاثر کیا اور وہ نوجوان جمناسٹر کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔

a3w
a3w