واٹس ایپ پر چیف منسٹر سے سوال کرنے پر سی آئی برہم، سوال کنندہ کو مارپیٹ
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے محبوب نگر کے ایک واقعہ پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا جہاں ایک شخص بھاسکر مدیراج کو مبینہ طور پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے انتخابی وعدوں پر واٹس اپ پر سوال اٹھانے پر سی آئی اپیا نے بیلٹ سے زدوکوب کیاتھا۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے محبوب نگر کے ایک واقعہ پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا جہاں ایک شخص بھاسکر مدیراج کو مبینہ طور پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے انتخابی وعدوں پر واٹس اپ پر سوال اٹھانے پر سی آئی اپیا نے بیلٹ سے زدوکوب کیاتھا۔
کے ٹی آر نے فون پر بھاسکر سے بات کی اور مدد کا یقین دلایا اور واقعہ کی تفصیلات طلب کیں، انہوں نے خدشات ظاہر کرتے ہوئے جمہوریت میں حکومت سے سوال کرنے پر حملہ کرنے کے پولیس کے اختیار پر سوال کیا۔
انہوں نے ریمارک کیا آپ ایک واٹس ایپ اسٹیٹس سے کیسے ڈر سکتے ہیں؟ چٹی نائیڈو بھاسکر کو کے ٹی آر نے یقین دہانی کہ کوئی بھی کیس سے انہیں خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور وہ، بی آر ایس کے کارگزار صدر کے طور پر، ہر ممکن طریقہ سے ان کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
کے ٹی آر نے کہا کسی کو بھی ریونت ریڈی جیسے کھوکھلے لیڈروں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے،” کے ٹی آر نے تصدیق کی، ملوث سی آئی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے لیے نمائندگی کی جایگی اور بی سی کمیشن انسانی حقوق کمیشن سے رجوع ہونگے ۔
کے ٹی آر نے ریونت ریڈی انتظامیہ پر تنقید کی کہ وہ مبینہ طور پر ایسے افراد کے خلاف پولیس فورس کا استعمال کررہے ہیں جنہوں نے محض نامکمل وعدوں پر جواب طلب کیا ہے۔ کے ٹی آر نے پولیس کو حکمراں پارٹی کے کارکنوں کی طرح برتاؤ کرنے کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا کانگریس کی حمایت یافتہ پولیس ملازمین کو ان کے اعمال کا خیال رکھنا چاہیے۔