سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

ہند ۔ پاک کے بیچ کون سی ’’ سیما‘‘ ہے، امتحانی پرچہ میں سوال؟  طالبعلم کا مزاحیہ جواب وائرل

ایک طالب علم نے مزاحیہ انداز میں جواب لکھا کہ ’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’سیما حیدر‘ ہے، اس کی اونچائی 5 فٹ 6 انچ ہے اور دونوں ملکوں کے بیچ اس کو لے کر لڑائی ہے۔‘

نئی دہلی: ہندوستان اور پاکستان کی سرحد سے متعلق امتحان کے ایک سوال پر طالب علم کا مزاحیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ راجستھان کے دھول پور ضلع کے ایک سکول میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحد اور اس کی لمبائی کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ سوال تھا کہ ’ہندوستان اور پاکستان کے بیچ کون سی سیما (سرحد) ہے، اس کی لمبائی بتائیں۔

متعلقہ خبریں
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد

ایک طالب علم نے مزاحیہ انداز میں جواب لکھا کہ ’ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ’سیما حیدر‘ ہے، اس کی اونچائی 5 فٹ 6 انچ  ہے اور دونوں ملکوں کے بیچ اس کو لے کر لڑائی ہے۔‘

سوشل میڈیا پر یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد انٹرنیٹ صارفین اس پر ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ پرشانت بھردواج نے کمنٹ میں لکھا ’درست، واٹس ایپ یونیورسٹی زندہ باد۔‘

ایک اور اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ میں کچھ یوں ردعمل سامنے آیا ’اس سٹوڈنٹ کو ایسے جواب پر اضافی نمبر ملنے چاہییں۔‘

واضح رہے کہ پاکستانی شہری سیما حیدر رواں سال کے آغاز میں ہندوستانی لڑکے سچن مینا کی محبت میں مبتلا ہو کر ہندوستان میں داخل ہوئی تھیں۔ وہ سچن  کے ساتھ رہنے کیلئے اپنے چار بچوں کے ساتھ نیپال کے راستے ہندوستان پہنچی تھیں۔

4 جولائی کو سیما حیدر کو مقامی پولیس نے بغیر ویزا کے ہندوستان میں داخل ہونے اور سچن کو غیرقانونی تارکین وطن کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں دونوں کو7 جولائی کو ضمانت مل گئی تھی اور وہ اپنے 4 بچوں کے ساتھ گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ علاقہ میں ایک گھر میں مقیم ہیں۔

a3w
a3w