دہلی

آر بی آئی گورنر کی میعاد 6 سال کرنے کی سفارش

پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے فینانس نے سمجھا جاتا ہے کہ ریزرو بینک کے گورنر کی میعاد 6 سال مقرر کرنے اور ڈپٹی گورنرس کی تعداد 4 سے بڑھاکر 8کردینے کی سفارش کی ہے۔

نئی دہلی: پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے فینانس نے سمجھا جاتا ہے کہ ریزرو بینک کے گورنر کی میعاد 6 سال مقرر کرنے اور ڈپٹی گورنرس کی تعداد 4 سے بڑھاکر 8کردینے کی سفارش کی ہے۔

یہ ریزرو بینک میں اصلاحات کا بڑا قدم ہوسکتا ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ امکان ہے کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں پیش ہوگی جو 7 دسمبر سے شروع ہونے والا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ جینت سنہا ہیں۔