شمالی بھارت
ویڈیو: مودی حکومت، اگست میں گرجائے گی: لالو پرساد یادو
آرجے ڈی صدر لالوپرساد یادو نے جمعہ کے دن کہا کہ مرکز کی نریندرمودی حکومت کمزور ہے اور وہ آئندہ ماہ گرجائے گی۔

پٹنہ: آرجے ڈی صدر لالوپرساد یادو نے جمعہ کے دن کہا کہ مرکز کی نریندرمودی حکومت کمزور ہے اور وہ آئندہ ماہ گرجائے گی۔
انہوں نے اپنی پارٹی کے 28 سال مکمل ہونے پر پٹنہ میں ایک تقریب میں یہ پیش قیاسی کی۔
علیل 70 سالہ قائد نے جنہوں نے نحیف آواز میں 10منٹ سے بھی کم خطاب کیا کہا کہ مودی حکومت کمزور ہے‘ وہ کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔
اگست میں وہ ڈھیر ہوسکتی ہے۔ ان کے چھوٹے بیٹے اور وارث تیجسوی یادو ان کے بازو موجود تھے۔ انہوں نے پارٹی ورکرس سے ایسی کسی بھی صورتحال کے لئے تیاررہنے کو کہا۔