حیدرآباد

حیدرآباد میں 300 میٹر وڈیلکس بسیں شروع کرنے آ رٹی سی کا منصوبہ

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ کارپوریشن (TGSRTC) ٹکٹوں سے آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے شہر میں مزید 300 میٹرو ڈیلکس بسیں متعارف کرانے جارہا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ کارپوریشن (TGSRTC) ٹکٹوں سے آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے شہر میں مزید 300 میٹرو ڈیلکس بسیں متعارف کرانے جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آر ٹی سی کے آفیشیل ایکس اکاونٹس ہینڈلس بھی تبدیل

تلنگانہ اسٹیٹ روڈ کارپوریشن کے ذرا یع نے بتایا کہ تقریباً 50 بسیں پہلے ہی کشائی گوڑا، رانی گنج، حیات نگر-1 اور دیگر ڈپو سے چلائی جا رہی ہیں۔

تلنگانہ حکومت کی جانب سے مہالکشمی اسکیم متعارف کرانے کے بعد کارپوریشن کی ٹکٹوں سے آمدنی میں تقریباً 70 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کارپوریشن کو صرف 30 فیصد مسافر ٹکٹ کے ذریعہ آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ ٹکٹ سے آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ کارپوریشن مرحلہ وار میٹرو ڈیلکس بسوں کو متعارف کرا رہا ہے۔

ان بسوں میں خواتین سمیت ہر مسافر کو کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ان بسوں میں مہالکشمی اسکیم لاگو نہیں ہوگی۔

ٹی جی ایس آر ٹی سی کے مطابق شہر میں روزانہ تقریباً 14 لاکھ خاتون مسافر ین مہالکشمی اسکیم کا استعمال کر رہی ہیں۔

یہ اسکیم عام سٹی بسوں اور میٹرو ایکسپریس بسوں میں لاگو ہے۔ 80 فیصد سے زیادہ بسیں صرف ان دو اقسام کی ہیں۔ یہ میٹرو ڈیلکس بسیں مہالکشمی اسکیم کے تحت نہیں آئیں گی۔

a3w
a3w