دہلی
اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی
لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے جمعہ کو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
نئی دہلی: لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے جمعہ کو ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
صبح 11 بجے جیسے ہی ایوان کا اجلاس جمع ہوا، اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال کے لیے نام پکارا، تب ہی ہنگامہ شروع ہوگیا اور اس دوران کانگریس کے گورو گوگوئی نے کچھ کہنے کی کوشش کی۔
اسپیکر نے کہا کہ آپ ایوان نہیں چلانا چاہتے اور ایوان کی کارروائی ایک منٹ کے اندر ہی بارہ بجے ملتوی کردی۔