شمالی بھارت

ملک کے سب سے پرانے ٹیکس دہندگان میں سے ایک گرجا تیواری چل بسیں

مجاہد آزادی پنڈت سدھناتھ تیواری کی اہلیہ گرجا دیوی (120) ملک کے سب سے پرانے ٹیکس دہندگان میں سے ایک تھیں۔ وہ بینا اسمبلی کی سب سے پرانی ووٹر تھیں۔ انہوں نے گزشتہ روز آخری سانس لی۔

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کی رہنے والی اور ملک کے سب سے پرانے ٹیکس ادا کرنے والوں میں سے ایک گرجا بائی تیواری کی موت کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی
6ریاستوں میں 10حساس تنصیبات عوام کی پہنچ سے باہر

مجاہد آزادی پنڈت سدھناتھ تیواری کی اہلیہ گرجا بائی (120) ملک کے سب سے پرانے ٹیکس دہندگان میں سے ایک تھیں۔ وہ بینا اسمبلی کی سب سے پرانی ووٹر تھیں۔ انہوں نے گزشتہ روز آخری سانس لی۔

کلکٹر اور ضلع الیکشن آفیسر دیپک آریہ کی ہدایت پر سب ڈویژنل آفیسر دیویندر پرتاپ سنگھ دیگر انتظامی عہدیداروں کے ساتھ آج ان کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ الوداع کیا۔