آندھراپردیش

وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے مسافروں کے لئے انڈیگو کے مسئلہ کا زمینی سطح پر جائزہ لیا

انہوں نے کہا کہ انڈیگو کے عملہ کا انتظام مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے مسائل کے سلسلہ میں صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور ایوی ایشن اداروں کے ساتھ بات چیت کی۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر شہری ہوا بازی رام موہن نائیڈو نے مسافروں کے لئے انڈیگو کے مسئلہ کا زمینی سطح پر جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
حیدرآباد میں چار دنوں کیلئے انٹرنیشنل ایئر شو
پرواز سے قبل ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش، مسافر گرفتار
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا

انہوں نے کہا کہ انڈیگو کے عملہ کا انتظام مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے مسائل کے سلسلہ میں صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور ایوی ایشن اداروں کے ساتھ بات چیت کی۔

وزیرموصوف نے مزید کہا کہ یکم نومبر سے انڈیگو کو اپنے عملہ کے انتظام کو صحیح طریقہ سے سنبھالنے کے لئے رہنما اصول جاری کئے گئے تھے۔

3 دسمبر سے اب تک بہت سی پروازوں میں تاخیر اور منسوخی ہوئی ہیں جو سب نے دیکھی ہیں۔

صورتحال کو فوری طور پر معمول پر لانے کے لیے وزارت نے تمام فریقین بشمول ایئرپورٹس، ایئرپورٹ آپریٹرس، ایئر لائنس، ڈی جی سی اے، اے اے آئی اور دیگر متعلقہ ایوی ایشن اداروں کے ساتھ کئی جائزہ اجلاس کئے ۔