قومی
وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر بی جے پی اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ
اپوزیشن کی ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران ایک اسٹیج سے وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر جمعہ کو پٹنہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ ہوئی۔
پٹنہ: اپوزیشن کی ووٹر ادھیکار یاترا کے دوران ایک اسٹیج سے وزیر اعظم کے خلاف قابل اعتراض الفاظ کے استعمال پر جمعہ کو پٹنہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ ہوئی۔
اس واقعہ کے دوران آج صبح بی جے پی کارکنوں نے پٹنہ کی سڑکوں پر احتجاجی مارچ نکالا اور کانگریس ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر پہنچ کر نعرے بازی شروع کردی۔ اس دوران جب کانگریس کارکنوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو معاملہ بگڑ گیا اور بات لڑائی تک پہنچ گئی۔ دونوں طرف سے لاٹھیاں بھی چلیں۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ہلکی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔
غور طلب ہے کہ جب دربھنگہ کے سمری بلاک میں اپوزیشن کی ووٹر ادھیکار یاترا کے اسٹیج سے وزیر اعظم کے خلاف نازبیا تبصرہ کا معاملہ سامنے آیا تو بی جے پی کارکنوں میں غصہ دیکھا گیا۔