جرائم و حادثات

ضلع آصف آباد میں دو گروپس میں تصادم، 3افرادہلاک

ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں ایک قطعہ اراضی کے تنازعہ پر دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے جس کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک اور دیگر3 زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

حیدرآباد: ضلع کمرم بھیم آصف آباد میں ایک قطعہ اراضی کے تنازعہ پر دو گروپس آپس میں متصادم ہوگئے جس کے نتیجہ میں 3افراد ہلاک اور دیگر3 زخمی ہوگئے۔ مہلوکین میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
مابعدالیکشن تشدد، مسلم بی جے پی ورکر ہلاک
مرشدآباد میں رام نومی پر جھڑپیں، الیکشن کمیشن ذمہ دار: ممتا
ہلدوانی تشدد کی مجسٹرئیل تحقیقات کا حکم۔ 6 کروڑ کا نقصان

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے مضافاتی گاؤں جکوپلی‘ ربنا منڈل میں اس وقت پیش آیا جبکہ ایک گروپ نے کلہاڑیوں اور چاقو سے دوسرے گروپ پر حملہ کردیا۔

یہ دونوں گروپس آپس میں رشتہ دار بتائے گئے ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ اس حملہ میں 15 افراد شامل تھے۔

مہلوکین کی شناخت نرسیا‘ اسی کا بیٹا بکیا اور بہن بکما کے طور پر کی گئی۔ اس جھگڑے میں 3افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سرکاری ہاسپٹل منچریال منتقل کردیاگیا۔

پولیس‘ ملزمین کی نشاندہی کی کوشش کررہی ہے تاکہ انہیں گرفتار کیاجاسکے۔ مزید تشدد کوروکنے کے لیے گاؤں میں زائد پولیس فورس کو تعینات کردیاگیا۔