حیدرآباد

حیدرآباد: شادی شدہ خاتون نے چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھریلو اورصحت کے مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

حیدرآباد: ایک خاتون نے شہرحیدرآباد کے کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی علاقہ کی ایک عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
بلز کی عدم ادائیگی پر کے آر آئی ڈی ایل کے کنٹراکٹر کی خودکشی
بیٹے کی ہراسانی اورحملہ۔ضعیف شخص کا دو مرتبہ اقدام خودکشی
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش

یہ واقعہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق 23سالہ شراونی کی شادی 26سالہ سنتوش کمار کے ساتھ ہوئی تھی۔ یہ جوڑا، کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کالونی کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھا۔

پیر کی شب خاتون نے عمارت سے چھلانگ لگادی۔ اس کے ارکان خاندان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھریلو اورصحت کے مسائل کی وجہ سے تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس کے سبب اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔