حیدرآباد
شمس آباد میں بلٹ ٹرین منصوبہ کی اراضی پر فینسنگ کے دوران کسانوں اور حکام میں تصادم
حیدرااور ریونیو حکام کی جانب سے بلٹ ٹرین پراجکٹ کے لئے حاصل کردہ 650 ایکڑ اراضی کی فینسنگ کی کوششوں کے دوران شمس آباد کے بہادر گوڑہ میں مقامی افراداور کسانوں کے ساتھ تصادم ہوگیا۔
حیدرآباد: حیدرااور ریونیو حکام کی جانب سے بلٹ ٹرین پراجکٹ کے لئے حاصل کردہ 650 ایکڑ اراضی کی فینسنگ کی کوششوں کے دوران شمس آباد کے بہادر گوڑہ میں مقامی افراداور کسانوں کے ساتھ تصادم ہوگیا۔
مظاہرین نے حکام کا راستہ روک کر آر ڈی او سے سخت بحث و تکرار کی۔
اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک کسان بے ہوش ہو کر گر پڑا جس سے مقامی افرادمیں مزید برہمی دیکھی گئی اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ باڑ لگانیکا کام آگے بڑھانے سے پہلے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔