دہلی
وزیر اعظم مودی نے وکرم-1 کی کامیاب لانچ پر اسکائی روٹ ایرواسپیس کی ٹیم کو مبارکباد دی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک فون کال کے دوران اسکائی روٹ ایرواسپیس کی ٹیم کو ہندوستان کے پہلے خانگی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم1 کے کامیابی سے مدار میں پہنچنے پر ستائش کی۔
دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک فون کال کے دوران اسکائی روٹ ایرواسپیس کی ٹیم کو ہندوستان کے پہلے خانگی طور پر تیار کردہ راکٹ وکرم1 کے کامیابی سے مدار میں پہنچنے پر ستائش کی۔
نوجوانوں پر مشتمل اس ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سنگ میل نوجوانوں کو نڈر ہو کر اختراعات کرنے کی ترغیب دے گا۔
بعد ازاں وزیر اعظم مودی نے اسے ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیا جو خانگی شعبہ کی شمولیت کے ذریعہ اختراعات کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔