تلنگانہ

کانگریس نے ابھیشک منوسنگھوی کو تلنگانہ سے راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا

اس نشست پر 3 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ کانگریس نے انہیں پچھلی بار ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب میں کھڑا کیا تھا لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔

نئی دہلی: کانگریس نے پارٹی کے سینئر لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی کو تلنگانہ سے راجیہ سبھا انتخابات کے لئے پارٹی امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے بدھ کو یہاں کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے مسٹر سنگھوی کی امیدواری کو منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

انہوں نے بتایا کہ مسٹر سنگھوی تلنگانہ سے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ اس نشست پر 3 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ کانگریس نے انہیں پچھلی بار ہماچل پردیش سے راجیہ سبھا کے ضمنی انتخاب میں کھڑا کیا تھا لیکن وہ الیکشن ہار گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ سے راجیہ سبھا کی یہ سیٹ بھارت راشٹر سمیتی کے رکن پارلیمنٹ کے کیشو راؤ کے کانگریس میں شامل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ان کی میعاد میں دو سال باقی تھے۔