حیدرآباد

حیدرآباد میں سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی،90 روزہ خصوصی مہم کاآغاز

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے شہرحیدرآباد کے مہدی پٹنم میں سروجنی دیوی آئی اسپتال کے احاطہ میں اس پروگرام کا افتتاح کیا جس میں میئر حیدرآبادجی وجئے لکشمی، راجیہ سبھا رکن انل کمار یادو، کلکٹر انودیپ دوریشٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

حیدرآباد:محکمہ آبرسانی نے شہر حیدرآباد میں سیوریج پائپ لائنوں کی صفائی اور گھر گھر سپٹک ٹینک کی تعمیر کے مقصد سے 90 روزہ خصوصی مہم کا اہتمام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے شہرحیدرآباد کے مہدی پٹنم میں سروجنی دیوی آئی اسپتال کے احاطہ میں اس پروگرام کا افتتاح کیا جس میں میئر حیدرآبادجی وجئے لکشمی، راجیہ سبھا رکن انل کمار یادو، کلکٹر انودیپ دوریشٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خصوصی مہم میں جو آج سے 31 دسمبر تک چلائی جائے گی، زیر زمین پانی کی نکاسی کے پائپ لائنوں کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اگر ضروری ہو تو وہ ان کی صلاحیت میں اضافہ کیاجائے گا۔

 پرانی پائپ لائنوں کو تبدیل کیاجائے گا، ایسے مین ہولس کی نشاندہی کی جائے گی گے جو ہمیشہ بہتے رہتے ہیں۔ان مسائل کا مستقل حل نکالاجائے گا۔ حکومت تین ماہ میں سیوریج کے مسئلے کو 30 فیصد تک کم کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔