موسمی تبدیلی،حیدرآبادمیں وبائی امراض کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ
فیور ہاسپٹل میں بخار کے مریضوں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔ گذشتہ روزاسپتال میں 568 مریض آوٹ پیشنٹ کے طورپر رجوع ہوئے اور ان میں سے زیادہ تر وائرل بخار کا شکار تھے۔ اس وقت اس ہسپتال میں ایک سو مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی کے معاملات کا بھی پتہ چلا ہے۔
حیدرآباد: موسم کی تبدیلی اور سردی کی شدت میں اضافہ کے سبب شہرحیدرآباد میں عوام وبائی امراض کے شکار ہورہے ہیں۔ درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ وائرل امراض کے متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی کے باعث لوگ کھانسی اور نزلہ زکام کے ساتھ وائرل بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
فیور ہاسپٹل میں بخار کے مریضوں کا ہجوم دیکھاجارہا ہے۔ گذشتہ روزاسپتال میں 568 مریض آوٹ پیشنٹ کے طورپر رجوع ہوئے اور ان میں سے زیادہ تر وائرل بخار کا شکار تھے۔ اس وقت اس ہسپتال میں ایک سو مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی کے معاملات کا بھی پتہ چلا ہے۔
ہفتہ کو ڈینگی کے تین اور پیر کو مزید تین معاملات درج ہوئے۔سردی کی شدت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے ضعیف اور بچوں کو مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
دسمبر کے مہینے میں سردی کی شدت میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ بخار اور کھانسی سے متاثر افراد کو گرم ماحول میں رہنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔ٹھنڈی مشروبات اور آئس کریم سے گریز کرنے پر زوردیاگیا ہے۔