آندھراپردیش

اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر وزیراعلیٰ چندرا بابو اور وزیر لوکیش کا خراج

"آئیے ہم عظیم انسان دوست، دوراندیش سائنسدان اور عوامی صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر اُن کی عظیم خدمات کو یاد کریں۔ انہوں نے جو رہنمائی ایٹمی و سائنسی میدانوں میں کی، وہ ملک کی ترقی کا سنگ میل بنی۔"

حیدرآباد: سابق صدر، سائنسدان اور "میزائل مین آف انڈیا” ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی کے موقع پر آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہویے کہا

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ایس ایم خان کی عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان سے ملاقات
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
لوکیش کو4/ اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے سی آئی ڈی کو حکم
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا


"آئیے ہم عظیم انسان دوست، دوراندیش سائنسدان اور عوامی صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی برسی پر اُن کی عظیم خدمات کو یاد کریں۔ انہوں نے جو رہنمائی ایٹمی و سائنسی میدانوں میں کی، وہ ملک کی ترقی کا سنگ میل بنی۔”


وزیر تعلیم نارا لوکیش نے اُن کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر لوکیش نے کہا


"ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ایک عظیم دانشور تھے، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے ’میزائل مین آف انڈیا‘ کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی۔ اُن کی سائنسی خدمات ملک کے لیے انمول سرمایہ ہیں۔ انہوں نے سائنسی ترقی کے ذریعہ ہندوستان کو عالمی نقشے پر مضبوط مقام دلایا۔

اُن کا منفرد شخصیت اور ولولہ انگیز تقاریر نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ آئیے ہم سب اُن کے خوابوں کو پورا کرنے کی سمت میں کام کریں۔ ہر نوجوان کو چاہیے کہ وہ کلام صاحب کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے قدم بڑھائے۔”