آندھراپردیش

طوفان میں بہتر کام کرنے والوں کی وزیراعلی چندرابابو نے ستائش کی

انہوں نے آج اُندوالّی میں واقع اپنی کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بروقت احتیاطی اقدامات کی بدولت جان و مال کا نقصان کم سے کم رکھا جا سکا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عہدیداروں نے طوفان کی شدت کو نظر انداز کرتے ہوئے عوامی خدمت میں بھرپور جذبہ کے ساتھ کام کیا۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے کہا ہے کہ طوفان کے دوران سرکاری مشنری نے شاندار انداز میں کام کیا اور تمام متعلقہ عہدیدارمبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ خبریں
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


انہوں نے آج اُندوالّی میں واقع اپنی کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بروقت احتیاطی اقدامات کی بدولت جان و مال کا نقصان کم سے کم رکھا جا سکا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عہدیداروں نے طوفان کی شدت کو نظر انداز کرتے ہوئے عوامی خدمت میں بھرپور جذبہ کے ساتھ کام کیا۔


چندرابابو نے بتایا کہ خاص طور پر نوجوان آئی اے ایس عہدیداروں کی ٹیم نے طوفان کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کی اطلاع ملتے ہی اس کی ٹریکنگ کا عمل شروع کر دیا گیا تھا اور ایوئیر سسٹم کے ذریعہ سیلابی حالات پر مسلسل نظر رکھی گئی۔


وزیر اعلیٰ کے مطابق ریاست میں اتنے بڑے طوفان کے باوجود صرف دو افراد کی موت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدا میں طوفان کے کاکناڈا کے قریب ساحل سے ٹکرانے کی توقع تھی لیکن بعد میں کاولی میں شدید بارش ریکارڈ کی گئیں اور طوفان آگے بڑھتے ہوئے تلنگانہ کی سمت چلا گیا، جس سے وہاں بھی زبردست بارشیں ہوئیں۔

وزیر اعلیٰ نے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فائر سروسس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبہ کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے۔