تلنگانہ
تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں روزبروزاضافہ
دس بجے دن تک بھی سردی کی لہردیکھی جارہی ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سردی کی لہر میں اضافہ ہواہے۔سردی کی لہر کی وجہ سے چھوٹے بچے اور ضعیف افراد متاثر ہورہے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی لہرمیں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔شمالی تلنگانہ میں بیشتر مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے۔اضلاع عادل آباد، نظام آباد میں کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت 10ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
متحدہ عادل آباد ضلع میں دنوں کے دوران اقل ترین درجہ حرارت15ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔شمالی ہند سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں اس تلگوریاست کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں بتدریج کمی درج کی جارہی ہے۔
دس بجے دن تک بھی سردی کی لہردیکھی جارہی ہے۔مقامی افراد نے بتایا کہ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران سردی کی لہر میں اضافہ ہواہے۔سردی کی لہر کی وجہ سے چھوٹے بچے اور ضعیف افراد متاثر ہورہے ہیں۔