امریکہ و کینیڈا

جو بائیڈن تم آمر ہو، امریکی صدر کی تقریر کے دوران ایک شخص کا فلسطین کیلئے احتجاج

امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی حامی کارکن نے احتجاج کیا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا میں جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران فلسطینی حامی کارکن نے احتجاج کیا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی شہر اٹلانٹا میں جوبائیڈن کی تقریر کے دوران فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

فلسطین کے حامی کارکن نے نعرے لگائے کہ صدر جو بائیڈن تم ایک آمر ہو، فلسطین میں نسل کشی ہو رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کی تقریر شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد احتجاج کرنے والے شخص نے چیخ کر کہا کہ تم کیا کرنے جا رہے ہو، ہزاروں فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب غزہ شہر کے علاقے بیت لاہیہ میں اسرائیلی طیارے کی بم باری کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق ابو نصر خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی ہے۔

a3w
a3w