حیدرآباد

آنے والے دنوں میں حکومت دہشت گردی کو قطعی برداشت نہیں کرے گی: امیت شاہ

امیت شاہ نے کہاکہ ملک کے صنعتی یونٹس اور دیگر اداروں کے لئے بے لوث اور بے تکان خدمات انجام دینے والی سی آئی ایس ایف کی یوم تاسیس تقریب سے حکیم پیٹ، حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ تمام ٹکنالوجیز کے ساتھ سی آئی ایس ایف کومستحکم کرے گی تاکہ بندرگاہوں، ایرپورٹس وغیرہ کا تحفظ کیاجائے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم مودی نے 5ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ویژن کی تجویز پیش کی ہے جس کے لئے بندرگاہوں،ایرپورٹس کا تحفظ کافی اہم ہے سی آئی ایس ایف، ان کے تحفظ کا کام گذشتہ 53برس سے کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ کا جعلی ویڈیومعاملہ، 27 مقدمات درج
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
کانگریس اور بی آر ایس میں خفیہ مفاہمت:امیت شاہ
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
بیرون ملک چھٹیوں کیلئے شہزادوں کے ٹکٹس بک: امیت شاہ

 انہوں نے ملک کے صنعتی یونٹس اور دیگر اداروں کے لئے بے لوث اور بے تکان خدمات انجام دینے والی سی آئی ایس ایف کی یوم تاسیس تقریب سے حکیم پیٹ، حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ تمام ٹکنالوجیز کے ساتھ سی آئی ایس ایف کومستحکم کرے گی تاکہ بندرگاہوں، ایرپورٹس وغیرہ کا تحفظ کیاجائے۔

کئی سی آئی ایس ایف ملازمین فرائض انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔نکسلائٹس اور دہشت گردی کی سرگرمیاں سی آئی ایس ایف کی وجہ سے قابو میں ہے۔سی آئی ایس ایف کی یہ تقریب دہلی سے باہر پہلی مرتبہ منعقد کی گئی۔

امیت شاہ نے تقریب کی صدارت کی اور سی آئی ایس ایف کی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔مسٹرشاہ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف میں ہائبرڈ ماڈل کو متعارف کراتے ہوئے فورس کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ پچھلے چند برسوں میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرقی ریاستوں میں دراندازی اور بائیں بازو کے تشدد میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ آنے والے دنوں میں حکومت دہشت گردی کو قطعی برداشت نہیں کرے گی اور ملک کے مفادات کو نقصان پہنچانے والی قوتوں سے سختی سے نمٹے گی، جس میں سی آئی ایس ایف اہم کردار ادا کرے گی۔

امیت شاہ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کے پاس صنعتی اور سیکوریٹی کے شعبوں کے ساتھ ساتھ منشیات اور دراندازی کو قابو میں کرنے درپیش چیلنجوں کا مؤثر طریقہ سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 قبل ازیں سی آئی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل شیل وردھن سنگھ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف اپنی مساعی کے ذریعہ ملک کو 5 ٹریلین کی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس ایف عوام اور سرکاری اثاثہ جات کی حفاظت میں خصوصی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے کثیر جہتی کردار سی آئی ایس ایف ادا کر رہی ہے۔

ریاستی گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی، راجیہ سبھا کے رکن ڈاکٹر کے لکشمن، لوک سبھا کے ارکان بنڈی سنجے اور دوسروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

a3w
a3w