آندھراپردیش
آندھراپردیش میں ٹپر گاڑی اور آئیل ٹینکر میں تصادم
اس واقعہ کے وقت ٹینکر میں 30ہزار لیٹرایتھنائل تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس اس حادثہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے کاکناڈا میں پیش خوفناک سڑک حادثہ میں ٹپر گاڑی اور آئیل ٹینکر میں تصادم کے بعد ٹپر اور آئیل ٹینکر کا کیبن جل کر خاکستر ہوگیا۔اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ بجھائی۔
اس واقعہ کے وقت ٹینکر میں 30ہزار لیٹرایتھنائل تھا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔پولیس اس حادثہ کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے، جھلسنے یا پھر کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔