امریکہ و کینیڈا

کولمبیا: فوجی طیارہ حادثے میں 66 فوجی ہلاک

فوج نے ابتدا میں کہا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارہ سی-130 ہرکولیس میں 114 مسافر اور 11 عملے کے افراد سوار تھے۔ اس طیارے کو فوجیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

بوگوٹا: کولمبیا کے جنوب مغربی صوبے پٹومایو میں پیر کے روز ہونے والے ایک فوجی طیارہ حادثے میں 66 فوجی ہلاک ہو گئے۔

کولمبیا کی فوج نے کہا کہ نئے اعداد و شمار کے مطابق طیارے میں 128 افراد سوار تھے، جن میں سے 57 زخمی ہو گئے، چار لاپتہ ہیں، جبکہ ایک شخص محفوظ رہا۔

فوج نے ابتدا میں کہا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرانسپورٹ طیارہ سی-130 ہرکولیس میں 114 مسافر اور 11 عملے کے افراد سوار تھے۔ اس طیارے کو فوجیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

کولمبیا کی فضائیہ کے کمانڈر کارلوس سلوا نے کہا کہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔