دہلی

دہلی میں کمرشل ایل پی جی سلنڈر 28 روپے مہنگا

اس سال مسلسل تیسری بار کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت جنوری میں 111 روپے اور فروری میں 49 روپے بڑھی تھی۔ اس طرح تین بار قیمتوں میں مجموعی طور پر 188 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہولی سے عین قبل کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اتوار سے 1,768.50 روپے ہو گئی ہے۔ یہ مارچ 2025 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
اس سال مسلسل تیسری بار کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت جنوری میں 111 روپے اور فروری میں 49 روپے بڑھی تھی۔ اس طرح تین بار قیمتوں میں مجموعی طور پر 188 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


کمرشل ایل پی جی سلنڈر ہوٹلوں، ریستورانوں، ڈھابوں سمیت تمام غیر گھریلو مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔


ملک بھر کے دیگر میٹرو شہروں میں بھی اسی طرح کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 31 روپے بڑھ کر 1875.50 اور ممبئی میں 28.50 بڑھ کر 1720.50 روپے ہوگئی ہے۔ چنئی میں، کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 29.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور آج سے 1,929 روپے میں دستیاب ہوگا۔


دریں اثنا، 8 اپریل 2025 سے 14.2 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کی قیمت دہلی میں 853 روپے، کولکتہ میں 879 روپے، ممبئی میں 852.50 روپے اور چنئی میں 868.50 روپے پر مستحکم ہے۔


آئل مارکیٹنگ کمپنیاں رسوئی گیس کی قیمتوں کا ماہانہ جائزہ لیتی ہیں۔ نئی قیمتیں عام طور پر ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو بین الاقوامی قیمتوں میں تبدیلی اور ڈالر کے مقابلے روپے کی شرح تبادلہ کی بنیاد پر مقرر کی جاتی ہیں۔